کنٹرول لائن کے متاثرین کوبلا تخصیص برابر معاوضہ دیا جائے،ممبر عوامی ایکشن کمیٹی

مظفر آباد:ممبرکور کمیٹی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر نے کہا ہے کہ انسانی جان چاہے عام شہری کی ہو یا سرکاری ملازم کی یکساں قیمتی ہے۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت نواز میر کا کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ سے آزادکشمیر ہو یا پاکستان، عام شہری ہو یا سرکاری ملازم سب کے لئے یکساں معاوضہ کی ادائیگی ہی قرین انصاف ہے

انہوں نے کہا کہ اگر زرا برابر بھی فرق روا ںرکھا جاتا ہے تو اس سے عام آدمی بالخصوص آزادکشمیر کے شہریوں کی دل شکنی ہوگی،لہذا شہداء ، زخمیوں کو بلاتاخیر یکساں معاوضہ جات ادا کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو مکان، دکانیں اور مساجد شامل ہیں نئی بنا کر دی جائیں یا ان کا اگر معاوضہ ہی دینا ہے تو لم سم رقم کے بجائے نقصان کا تخمینہ لگا کر ادائیگی عمل میں لائی جائے۔

شوکت نوازمیر کا کہنا تھا کہ 2016والا معاوضہ اب گر دیاگیا تو ہم برداشت نہیں کرینگے کیونکہ اس رقم میں آج کیا مکان بنایا جا سکتا ہے، ہم کسی سے ناانصافی نہیں ہونے دینگے۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع بل کی منظوری، بلدیاتی نمائندگان کبوتر کی طرح آنکھیں بند نہ کریں، شوکت نوازمیر

Scroll to Top