پٹرولیم مصنوعات

پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل سستا کردیا گیا

اسلام آباد:حکومت نے آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

حکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے جبکہ ڈیزل سستا کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے برقرار ہے۔

یا درہے کہ یکم مئی کو حکومت نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں 2روپے فی لٹرکمی کی تھی۔عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرول کی قیمت کم ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

 

Scroll to Top