مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے پاک فوج کی جانب سے بھارت کو عبرت ناک شکست دینے پر یومِ تشکر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ، میں پوری قوم، بالخصوص آزاد کشمیر کی باشعور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ہم آج اپنے عظیم وطن کی افواج کی بے مثال فتح اور بہادری کا جشن منا رہے ہیں۔ “آپریشن بنیان مرصوص” وہ روشن مثال ہے جس پر آنے والی نسلیں بھی فخر کریں گی۔۔
7 مئی 2025کو رات کی تاریکی میں ، جب بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا، اس وقت بھی ہماری فضائیہ نے ان کے پرخچے آڑا دئیے اور ان کے پانچ طیارے مار گرائے ۔
10 مئی کو ہماری بہادر افواج نے جس حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی غیرت کا مظاہرہ کیا، وہ نہ صرف دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا گیا بلکہ پوری قوم کے حوصلے بلند کر گیا۔
پاک فوج نے اپنے جرات مندانہ اقدامات سے دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ پاکستان ایک پرامن مگر باعزت اور خودمختار ریاست ہے، اور اگر اس کی سالمیت پر آنچ آئی تو جواب پتھروں سے نہیں، فولاد سے دیا جائے گا۔
آج ہم یومِ تشکر مناتے ہوئے اُن عظیم شہداء کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ہماری دعائیں اُن کے درجات کی بلندی اور اُن کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کے ساتھ وابستہ ہیں۔میں تمام مکاتبِ فکر سے گزارش کرتا ہوں کہ آج 16 مئی کو یومِ تشکر کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں
افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں، اور کشمیر کی آزادی و پاکستان کی ترقی کے لیے دعائیں کریں۔
بھارت کیساتھ جنگ بندی 18 مئی تک بڑھا دی،اب جامع مذاکرات ہونگے ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار