جو بھی پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کوچیلنج کرےگا ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا انتباہ

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)معرکہ بنیان مرصوص،کشمیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں تیز اور یقینی جواب کا عزم کا اظہارکیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ: جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا۔
پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہو گی،ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت کو انتباہ جاری ،ڈی جی آئی پی آر کا کہنا تھا کہ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا۔۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکہ جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارت کے عزائم کو بخوبی جان چکے ہیں،بھارت اس مسئلے کو “اندرونی” معاملہ قرار دیکر بھاری فوج کی موجودگی کیساتھ کشمیریوں کو ’’ہراساں‘‘ کر رہا ہے

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو حل کرنا ہوگا۔۔

سکائی نیوزنے اپنے تجزیہ میں کہا ہے کہ پاکستانی موقف کے مطابق بھارت کی بہت بڑی مسلح افواج کے باوجود ایک بہت بڑی فوجی فتح حاصل کی ،بھارت اس بات پر ناراض ہے کہ امریکا اس بحران کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے،امریکا کیلئے اصل امتحان یہ ہے کہ وہ بھارت پر کتنا دباؤ ڈال سکتا ہے۔۔؟

Scroll to Top