دھیرکوٹ : مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کی سینئر کارکنان کے ہمراہ جہالہ فوجی کیمپ آمد ، کرنل وقاص اور دیگر نے سابق وزیراعظم استقبال کیا۔
اس موقع پر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے افواج پاکستان کی بھرپور کامیابی پر اور پاک فوج کی جنگی صلاحیتوں پر اور بھارت کو شکست دینے پر کرنل وقاص اور دیگر کو مبارکباد پیش کی ۔
سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا افواج پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، بھارت کے اندر پاک فوج کا بھرپور اور کامیاب حملہ جس نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا دنیا کے لئے حیران کن تھا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا یہ تسلیم کر چکی ہے پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور پاکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت آگے نکل چکا ہے،بھارت کے سارے دعوے ہوائی نکلے ۔
انہوں نے کہا کہ مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ان کا گزشتہ روز کا بیان شرمناک ہے اب کی بار پاک فوج پوری طرح تیار ہے ۔
بھارت نے اگر کسی بھی طرح کی غلطی کی تو پہلے سے بڑھ کر نہ صرف فوج اسے جواب دے گی بلکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔