فارورڈ کہوٹہ سے راولپنڈی جانیوالی کوسٹر کو حادثہ،ڈرائیور جاں بحق،6مسافر زخمی

راولاکوٹ: فارورڈ کہوٹہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر تولی پیر اور لسڈنہ کے درمیان حادثے کا شکار ہو گئی،ڈرائیور جاں بحق جبکہ6مسافر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق فارورڈ کہوٹہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر کو رات ساڑھے9بجے کے قریب تولی پیر اور لسڈنہ کے درمیان حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 6مسافر زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کردیا گیا جن میں سے 4کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اطلاع ملنے پر مقامی لوگوں اور مسلح افواج پاکستان نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ، بعد میں ریسکیو 1122 راولاکوٹ کی ایمبولینسز بھی پہنچ گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد پتن کے قریب ٹیوٹا ہائی ایس کو حادثہ، 6 افراد شدید زخمی

Scroll to Top