اپروادی نیلم میں بھارتی ڈرونزکی پروازیں، نوجوانوں کی فائرنگ ، سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ

نیلم (کشمیر ڈیجیٹل) وادی نیلم کے سیاحتی مقام اپرنیلم میں بھارتی ڈرونز کی پروازیں ،اپرنیلم میں پرواز کرنے والے بھارتی ڈورن پر مقامی نوجوانوں کی فائر نگ ، بھارتی ڈرونز کی پروازیں امن کیلئے خطرہ ہیں

مقامی صحافیوں اور شہریوں کے مطابق وادی نیلم کے دیگر علاقوں میں بھی بھارتی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئی ہیں ۔ سرحدوں کے محافظ الرٹ ہیں ۔ وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھمقام کی فضا میں بھی بھارتی ڈرونز دیکھتے ہیں شہری پرجوش دکھائی دیئے ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ وادی نیلم کے عوام افواج پاکستان کے جوانوں کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب گڑھی دوپٹہ کے علاقے سے شہری محمد نصیر کے گھر سے 2000 فٹ دور قبرستاں کے قریب ایک چھوٹا ڈرون گر گیا ۔
افواج پاکستان نے چندگھنٹوں میں بھارتی غرور کو خاک میں ملادیا، وزیراعظم شہبازشریف

Scroll to Top