اسلام آباد(کشمیرڈیجیٹل)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 15 مئی سے ہوا کا زیادہ دباؤ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو گا،15سے20 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں (سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
15 سے 19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 19 مئی کی شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس سے کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار سمیت شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 19 یا 20 مئی سے آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر متنازعہ علاقہ تسلیم، پاکستان نے دنیا میں اپنا لوہا منوالیا