حج سیزن کی تیاریاں، غلافِ کعبہ کا نچلا حصہ 3 میٹر بلند،سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا

حرمِ مکہ میں غلاف کعبہ (کسوہ) کا نچلا حصہ روایتی طور پر حج سیزن کے دوران زمین سے 3 میٹر تک بلند کر دیا گیا ہےجبکہ نیچے کا حصہ سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

حرمین شریفین کے امورکی نگران جنرل پریذیڈنسی کے مطابق اس اقدام کا مقصد غلافِ کعبہ کوزائرین کے ممکنہ لمس، دھکم پیل اورگردوغبار سے محفوظ رکھنا ہے۔

ہرسال حج سے قبل غلافِ کعبہ کو بلند کیا جاتا ہے تاکہ اس کی صفائی اورحفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اس عمل میں ماہرین اور کسوہ فیکٹری کےعملے کی نگرانی میں مکمل پروٹوکول کے تحت کسوہ کواوپراٹھایا جاتا ہے۔

یہ عمل روایتی طریقے اورمقدس مقام کے تقدس کے پیش نظرنہایت احتیاط سے انجام دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے بعد فضائی آپریشن بحال، حج پروازیں بھی جاری

Scroll to Top