مودی کوشکست سے تنازع کشمیرعالمی سطح پر اجاگرہو گیا،فیصل ممتاز راٹھور

حویلی کہوٹہ: وزیر بلدیات راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے ایک روزہ دورے پر حویلی پہنچے جہاں انہوں نے بھارتی آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونیوالوں کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت کیا اور زخمیوں میں چیک تقسیم کئے۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جنگ مشکل اور کٹھن مرحلہ ہے یہ جس پر مسلط ہوتی ہے وہ بہتر بتا سکتا ہے۔بھارت کے جنگی جنون کو شکست دینے پر افواج پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور فاشسٹ مودی کوشکست سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہو گیا ہے، آپریشن’’بنیان مرصوص‘‘ اور ہمارے شاہینوں کی کامیابی کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہید ہونیوالے شہداء کے خاندان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آزاد کشمیر اور پاکستان کے لوگ ذہنی طور پر جنگ کیلئے تیار تھے۔

وزیر اعظم چوہدری انور الحق نے ایل او سی پر بسنے والے لوگوں کیلئے ایک ارب روپے کا فنڈز مختص کیا، بھارتی کی جارحیت اور بلااشتعال گولہ بھاری کے دوران ریاست کے اندر مکمل اتحاد و اتفاق قائم تھا۔

افواج پاکستان نے اپنے سے چار گناہ بڑے ملک کو شکست دے کر یہ ثابت کہ جنگیں جذبہ ایمان اور دلیری سے لڑی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حویلی میں تعمیر وترقی اور انفرانسٹریکچر کی بہتری اولین ترجیح ، فیصل ممتاز راٹھور

Scroll to Top