مظفرآباد:ٹریفک پولیس مظفرآباد نے موٹرسائیکل حادثات کی روک تھام کیلئے آگائی مہم کا آغاز کردیا۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر رضوان ڈار نے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے اورہیلمنٹ کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس رانا عبدالجبار کے وژن اور ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر رضوان ڈار کی سربراہی میں ٹریفک پولیس نے نیو سیکرٹریٹ چھتر مظفرآباد میں موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ اور پمفلٹ تقسیم کئے۔
اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان ڈار نے کہا کہ اوور سپیڈ اور ون ویلنگ انسانی جانوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے ۔ہیلمٹ نہ پہننے کی سر میں لگنے والی چوٹ اکثر موت کا باعث بنتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے ،ٹریفک حادثات سے بچنے کے لئے محتاط اور ذمہ دار رویہ اپنایا جائے تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے ۔
انہوں نے کہاکہ ڈی آئی جی پولیس ٹریفک کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لئے ہیٹ بھی تقسیم کئے ۔
یہ بھی پڑھیں: ایم این سی ایچ ملازمین کا دومیل پل پردھرنا، ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا