امریکی صدر ٹرمپ کا پاک ،بھارت سیاسی لیڈر شپ کو ایک ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش کا اظہار

ریاض(کشمیر ڈیجیٹل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حریف ممالک پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں سعودی عرب امریکا انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات سمیت کئی عالمی معاملات پر گفتگو کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوران خطاب پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مارکو یہ کتنا اچھا ہوگا کہ دونوں (پاکستان اور بھارت) کو باہر ڈنر پر لے جائیں۔

ٹرمپ کا یہ جملہ سن کر تقریب میں موجود وزیر خارجہ مارکو روبیو مسکرا دیئے۔خطاب کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی فوج طاقتور ہے لیکن مجھے جنگیں پسند نہیں ہیں۔

امریکی انتظامیہ نے کامیابی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کرایا ہے اور دونوں سے کہا ہے کہ جھگڑا چھوڑیں اور کچھ تجارت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی قیادتیں مضبوط اور ذہین ہیں۔ امید ہے کہ وہ سیز فائر پر قائم رہیں گی۔اس موقع پر امریکی صدر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی۔

پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے ملیامیٹ؛ چینی ساختہ ہتھیاروں کی دنیا بھر میں دھوم

Scroll to Top