بھارت نے ایل او سی پر کھلونا نما دھماکہ خیز آلات لانچ کردیئے ، الرٹ جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)مودی حکومت شکست برداشت نہ کرسکی، بھارت پاکستان اور افواج پاکستان سے ہر محاذ پر شکست کھانے کے بعد خواص باختہ ہو گیا، اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ۔

بھارت کی جانب سے ایل او سی کے قرب وجوار میں رہنے والے معصوم عوام کو نشانہ بنانے کیلئے کھلونا نما دھماکہ خیز آلات گرانے کا عمل جاری ہے ۔ جو جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام پر واضع کیا کہ ان کھلونے نما آلات سے خود کو اور بچوں کو محفوظ رکھیں  اور ایسے کھلونے نظر آنے پر فوری پولیس اور انتظامیہ کو آگاہ کریں۔
بلوچستان میں دہشتگردی کی بھارتی سرپرستی بے نقاب، اہم شواہد سامنے آگئے

Scroll to Top