ARMY

کنٹرول لائن ، جنگ بندی پر سختی سے عمل پیرا ہیں، بھارت نے خلاف ورزی کی تو ٹکا کرجواب دینگے،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے اپنے وعدے پر پاکستان کی افواج سختی سے عمل پیرا ہیں، ہم ایک پیشہ ور فوج ہیں اور اپنے وعدے پر پوری طرح عمل کرتے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ تاہم فریق محالف اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم جواب دیں گے اور ہمارا جواب بھرپور ہو گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب پاکستان جواب دیتا ہے تو وہ ٹکا کر دیا گیا جواب ہوتا ہے۔ ہم میچور پلیئر ہیں اور ہم کشیدگی کو کم کر رہے تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہاکہ ’ہم امن سے محبت کرنے والے لوگ ہیں صرف جارحیت کا جواب دیتے ہیں۔ یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کی فوج سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کریگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کے پاس ایسی کئی جدید جنگیں صلاحیتیں موجود ہیں جن میں کچھ کا استعمال انڈیا کے خلاف محدود سطح پر کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ’پاکستانی افواج نے انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی میں بھرپور سائبر حملے بھی کیے جس کے نتیجے میں انڈیا کی اہم مواصلاتی اور انفرسٹرکچر نظام کو مفلوج کیا گیا جنہں انڈیا کی افواج استعمال کررہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج کے پاس ایسی کئی جدید جنگیں صلاحیتیں موجود ہیں جن میں کچھ کا استعمال محدود سطح پر کیا گیا جب کہ کئی صلاحیتیں آئندہ کے لیے محفوظ رکھی گئی ہیں۔

ایک سوال کے جواب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایٹمی قوتیں ہیں اور ان کے درمیان ایٹمی جنگ محض حماقت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی طرف سے داغے گئےمیزائل ناکام بنا دیئے گئے،فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

Scroll to Top