PAK ARMY

دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا، پاک فوج

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آرنے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا ، مسلح افواج نے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا ،مسلح افواج نے دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ،ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 26مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنایا، پاکستان افواج اپنے عوام کی شکر گزار ہیں،بھارت کے دفاعی سسٹم کوکامیابی سے نشانہ بنایا،ادھم پور، آدم پور، اڑی ، پٹھان کوٹ ، اونتی پورہ اور دیگر اہداف کو کامیابی کےساتھ نشانہ بنایا گیا ،انہوں نے کہا کہ ہم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے قوم سے کیے گئے وعدے کو پورا کیا، بھارت نے جارحانہ انداز میں بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہایا، پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان  مرصوص شروع کیا۔

ہم ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں۔.ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی افواج اپنے بہادر لوگوں کی شکر گزار ہیں۔

چھ اور سات مئی کو بھارتی جارحیت کے باعث بے گناہ افراد بشمول بچے اور خواتین شہید ہو گئے، بھارت نے آزاد کشمیر کی شہری بستیوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا یا، ہمارے دل اور ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی فوج نے آپریشن بنیان مرصوص میں اوری نیٹ ورکس اسٹیشن اور پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے 26 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔. ہم فتح دینے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بحریہ اور فضائیہ کے سربراہوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے ہندوستان کے اندر 26 مقامات کو نشانہ بنایا۔

اہداف سورت گڑھ، سرسہ، آدم پور، اونتی پورہ، ادھم پور، پٹھانکوٹ میں تھے .انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے سب سے طاقتور دفاعی نظام S-400 کو دو مقامات پر کامیابی سے تباہ کر دیا۔

پاک افواج نے لائن آف کنٹرول اور ہندوستان کے اندر ان جگہوں کو نشانہ بنایا جہاں سے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا، جبکہ پاکستان نے کامیابی سے اوری نیٹ ورکس اسٹیشن اور پونچھ ریڈار کو نشانہ بنایا۔

 

Scroll to Top