اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پشاور، سوات، مردان، نوشہرہ، صوابی اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 230 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش کا علاقہ بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت 4.5 تھی اور زیر زمین گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Scroll to Top