ضلع نیلم میں کشیدگی، تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اٹھمقام :ضلع نیلم میں حالیہ کشیدگی کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھمقام سمیت تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تمام میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جب کہ طبی عملہ مکمل طور پر ہائی الرٹ پر موجود ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ہسپتالوں میں ادویات اور طبی سامان کا خاطر خواہ ذخیرہ موجود ہے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص ،بھارت کو بڑا دھچکا، بھارت کی بٹھنڈہ ایئرفیلڈ بھی تباہ

ادھر لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے تاہم عوام کی جانب سے افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے “افواجِ پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

Scroll to Top