پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج علی الصبح “آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کیا، جس کا مطلب ہے “آہنی دیوار”۔ اس جوابی کارروائی میں پاک فضائیہ اور سائبر ٹیم نے بھارت کو کئی محاذوں پر شدید نقصان پہنچایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو کامیابی سے جام کر دیا ہے، جس کے بعد سیٹیلائٹ اپنا کام کرنے کے قابل نہیں رہا۔ کارروائی کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ کے ائیر بیسز سمیت کئی دیگر ائیر فیلڈز کو بھی نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔
پاکستان نے راجوڑی میں موجود بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کا تربیتی مرکز، جو پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہا تھا، مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کی تصدیق بھارتی میڈیا نے خود کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ جاری، نئی دہلی میزائلوں کے نشانے پر، متعدد فوجی تنصیبات، ایئربیس تباہ
دوسری جانب پاکستان کی سائبر ٹیم نے مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر بڑا سائبر حملہ کیا، جس کے بعد کمپنی کا سسٹم ہیک کر لیا گیا۔ اس سائبر حملے کے نتیجے میں ریاست بھر میں بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی اور مہاراشٹر کے تمام کمرشل و ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ بھی مٹا دیا گیا۔