ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت نے نور خان سمیت3ایئربیسز پر میزائل داغے ہیں، اب جواب کا انتظار کرے، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاہے کہ بھارت نے اپنی جنگی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے نور خان ایئربیس سمیت3ایئربیسز پر میزائل داغے ہیں، اب وہ ہمارے جواب کا انتظار کرے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مختصرپریس بریفنگ میں بتایا کہ نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ ایئربیس کو بھارت کی طرف سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئرفورس کے تمام ایسڈمحفوظ ہیں، بھارت نے افغانستان میں بھی میزائل داغے ہیں اور ڈرون کا حملہ بھی کیاہے۔

بھارت خطرناک مکاری سے پورے خطے کو جنگ میں دھکیل رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ فضا سے زمین پر مار کرنیوالے میزائل داغے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈرنے والی قوم نہیں ہیں،ہم بھارت کی مکاری،جارحیت سےمرعوب ہونے والے نہیں ہیں، اب بھارت ہمارے جواب کا انتظارکرے۔

قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بریفنگ میں بتایا تھا کہ بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل گرا دئیے ہیں، بھارت اپنے ہی ملک میں سکھوں کی آبادیوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل گرا دئیے، 5 میزائل امرتسر میں اور ایک آدم پور میں گرا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کی حرکت بہت حیران کن ہے،بھارت کی اندرونی سازشوں کا شکار اقلیتی ہورہے ہیں، ہماری ساری ہمدردی سکھوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

Scroll to Top