DGISPR

بھارت نے سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل گرا دیئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہےکہ بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل گرا دئیے ہیں، بھارت اپنے ہی ملک میں سکھوں کی آبادیوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے رات گئے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل گرا دئیے، 5 میزائل امرتسر میں اور ایک آدم پور میں گرا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کی حرکت بہت حیران کن ہے،بھارت کی اندرونی سازشوں کا شکار اقلیتی ہورہے ہیں، ہماری ساری ہمدردی سکھوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

اس سے قبل جمعہ کو بین الاقوامی میڈیا کو پریس بریفنگ میں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارت نے 6 ڈرون سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ناکام بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر حملےکیے جا رہے ہیں، بھارت میں کھلے عام مسلمانوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ ،بھارت نے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزام لگادیا : ترجمان پاک فوج

Scroll to Top