میرپور،سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے3ملزمان گرفتار

میرپور پولیس نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق میرپور پولیس نے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے افراد کا ریکارڈ مرتب کرتے ہوئے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

تھانہ پولیس اسلام گڑھ نے ملزم مظہر اقبال، تھانہ پولیس تھوتھال نے طیب شیخ اور چوکی پولیس جاتلاں نے اظہر اقبال کو گرفتار کیا ۔

ملزمان نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈاکیا اور ہتک آمیز پوسٹیں شیئرز کیں جس پر حراست میں لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ایسے عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نے تمام تھانوں کو ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کی ہدایات جاری کر دی ہے۔

Scroll to Top