مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب کرنے پر کشمیر سیاست یوٹیوب اکاونٹ بھارت میں بلاک

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاک بھارت کشیدگی کے بعد کشمیر سیاست نے بھارتی جھوٹ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ۔ ذرائع کے مطابق مودی سرکار اور اس کے مکرانہ ہندتوا سوچ کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کرنے پر مودی سرکار برہم ہوگئی ،جس کے بعد بھارت نے کشمیرسیاست یوٹیوب چینل سے بھی خوفزدہ ہوگیا۔مودی کے جرائم بے نقاب کرنے پر یوٹیوب اکاونٹ بلاک کردیا۔

دنیا کی بڑی جمہوریت، آزادی اظہار رائے کے چیمپئن اور خطے کی نام نہاد معاشی طاقت کی دعویدار مودی سرکار نے کشمیر سیاست کا یوٹیوب اکاونٹ بھارت میں بند کروادیا۔

یوٹیوب کی جانب سے کشمیر یوٹیوب چینل کو موصول ای میل کے مطابق بھارتی حکومت نے چینل کی بندش کے حوالے سے انہیں خصوصی درخواست دی تھی جس کے بعد انہوں نے پختون ڈیجیٹل کے سارے ویڈیوز تک بھارت میں رسائی ختم کردی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی مودی سرکار نے پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز،سیاستدانوں، صحافیوں کے یوٹیوب اکاونٹس، ایکس اکاونٹس اور اداکاروں کے انسٹاگرام اکاونٹس بھی بھارت میں بلاک کئے ہیں۔
پاک ، بھارت کشیدگی ، پی ایس ایل میچز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

Scroll to Top