اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پہلگام واقعہ کےبعد بھارت نے بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر الزام لگادیا ، بھارت کا مقصد ہماری توجہ دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی سے ہٹانا تھا ۔
بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے ۔ ہمارے پاس بھارتی دہشتگردی کے سینکڑوں ثبوت موجود ہیں۔ لیکن پہلگام واقعہ کی سٹوری کا بھارت نے کوئی ثبوت نہیں دیا۔ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے بھارت بے بنیاد الزامات لگاتا آرہا ہے ۔ بھارت کے اندر دہشتگرد موجود ہیں۔
بھارت ،امریکہ ، کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں دہشتگردی میں ملوث ہیں ۔ بھارتی فوج دہشتگردوں کو ٹارگٹ دیتی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکائونٹر کروایا جاتا ہے ۔ سینکڑوں کشمیریوں کو کاونٹر دہشتگردی کی نظر کیا جاتا ہے ۔ معصوم کشمیریوں کو دہشتگردی کی آڑ میں کشمیریوں کو دبایا جاتا ہے اور انہیں ٹارگٹ کیا جاتا ہے ۔کیا بھارت ان سوالات کا جواب دے گا۔ بھارت الزام لگاتا ہے ثبوت بھی نہیں دیتا اور حملہ کردیتا ہے
مودی حکومت نے پہلگام حملے سے عوامی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر حملہ کیا، بھارت فتنہ الخوارج سمیت دیگر دہشتگرد گروپوں کو سپورٹ کررہا ہے ۔ پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی ڈرامے کا پول کھولنے والے کشمیری صحافی کو بھارتی فورسز نے اٹھا لیا ۔ بھارت نے تو پاکستانی چینلز اور نیوز پیپرز ، نیوز ویب سائٹس کو بھارت میں بین تو کردیا مگر سوشل میڈیاکے طوفان کو کیسے روکے گا۔ پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا۔
پہلگام پولیس سٹیشن حملے کے مقام سے 30 منٹ دوری پر ہے ، حیران کن طور پر حملے کے 10 منٹ بعد پولیس جائے وقوعہ تک کیسے پہنچی؟ اور اگلے 10 منٹ میں الزام تراشی شروع کر دی اور بھارتی میڈیا سے بھی کہنا شروع کر دیا کہ حملہ پاکستان نے کرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدانوں نے بھی پہلگام واقعہ کے بعد سکیورٹی پر سوالات اٹھائے ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے، بھارتی شہری بھی اپنی فوج کے مشکوک کردار پر پھٹ پڑے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، بھارتی طیارے رات بارہ بج کر دس منٹ پر پاکستان سائیڈ پر آئے، دوران پریس کانفرنس رافیل طیاروں کے پائلٹ کی گفتگو بھی سنائی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹرز بھارتی افواج کا معمول ہیں، پلوامہ واقعہ سے متعلق بھی پاکستان نے ایک واضح موقف اپنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ ایک فالز فلیگ آپریشن ہے، جموں کے اس وقت کے گورنر نے پلوامہ واقعہ کا پول کھول دیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت اس جعلی واقعے کا الزام پاکستان پر لگا کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہن نے بلوچستان میں بھارتی تخریب کاری کےثبوت بھی دیے، بھارت کالعدم بی ایل اے کےدہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے، پاکستان اور دنیا بھرمیں دہشت گردی کےواقعات میں ملوث ہے، بھارتی کھلےعام تسلیم کررہےہیں کہ وہ بلوچستان میں دہشت گردوں کوسپانسرکررہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت فتنہ الخوارج سمیت دوسرےدہشت گرد گروپوں کومعاونت فراہم کررہا ہے، بھارت کےاندردہشت گردوں کےکیمپس ہیں، جبکہ انہوں نے دوران گفتگو بلوچستان میں دہشت گردی کے ثبوت بھی دکھائے۔ بھارت بچوں،جوانوں کا قتل ہے ، پاکستان پر حملہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ۔
آزاد کشمیر میں ایمرجنسی ہیلتھ سروسز نافذ، ایل او سی سے 319 افراد منتقل کردیا، وزیراعظم انوارالحق