مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) وزیراعظم آذاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزراء حکومت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں تو ہم اپنے تمام وسائل کو اس طرف موڑ رہے ہیں ۔
۔وزیراعظم آزادکشمیر کی ایس ڈی ایم اے کو فی الفور ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کی ہدایت۔وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر تمام وسائل حالت جنگ سے نمٹنے کیلئے مختص کر دیے گئے۔ اجلاس میں تمام اضلاع میں ایمرجنسی رسپانس سینٹرز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے ہندوستانی جارحیت سے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین کو معاوضہ جات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر وزراء موجودہ صورتحال میں اپنے اپنے حلقہ جات میں رہ کر متاثرین کو معاوضہ جات اور ریلیف کی فراہمی کی نگرانی کرینگے۔
وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر وادی نیلم کے لیے فوری طور پر 3 “فور بائی فور” ایمبولینسز روانہ کردی گئیں۔ ایل او سی سے ملحقہ بی ایچ یو نوسدہ کو بھی “فور بائی فور” ایمبولینس فراہم کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیرکرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزراء حکومت، پیر محمد مظہر سعید شاہ، چوہدری محمد رشید، میاں عبدالوحید،محکمہ صحت عامہ، ایس ڈی ایم اے، ہیلتھ، داخلہ سمیت دیگر سروسز کے افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے صورت حال ان فولڈ ہوتی جارہی ہی اسی طرح ہم مزید فیصلے کررہے ہیں ۔سنگین صورتحال سے قبل ہی ہم نے ایک ارب روپے کا فنڈ قائم کر دیا تھااب تک جتنے لوگ شہید ہوئے ان کو معاوضہ جات کی ادائیگی کر دی گئی ہے ۔
حکومت نے ایل او سی کے قریب واقعہ گاؤں سے 319 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ اسی طرح رتہ پانی سے 119اورباغ سے بھی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
آزادکشمیر میں ایمرجنسی ہیلتھ نافذ ہے ۔ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کے تحت نیلم کیلئے چار ایمبولینسز بھجوا دی گئیں ۔حکومت آزاد کشمیر کا رسپانس سپیڈی ہے۔
وزیر اعظم ہاوس خود تمام معاملات کو خود دیکھ رہا ہے سیکرٹریٹ ہفتے کے تمام دن کھلا رہے گا ۔ایمرجنسی رسپانس میں تمام محکمے شفٹوں میں چوبیس گھنٹے کام کررہے ہیں ۔
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی جنگ کی طلب کرنے سے منع فرمایا لیکن اگر جنگ مسلط کر دی گئی تو بھر پور جواب دیا جائے گا ۔
لوگ ایل اوسی سے ری لوکیٹ ہونے پر تیار نہیں ہیں عوام چاہتے ہیں کہ حکومت اعلان کرے اور وہ ایل او سی کراس کر جائیں ۔ وہ وقت دور نہیں جب ایل اوسی کراس کرنے کا فیصلہ کیا جائے ۔
پاکستان اور کشمیر کی عوام اس جنگ کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے۔ جب آپ جب درست معلومات چاہیے ہوں تو آپ ڈی جی پی آر کے پیج پر جائیں آپ کو درست خبر ملے گی۔
مودی کا جنگی جنون، رافیل کے بعد بھارتی سٹاک مارکیٹ بھی کریش کرگئی