چکوٹھی ، پانڈو ، لیپا سیکٹرز میں بھارتی گولہ باری ،خاتون شہید،4افرادزخمی ، 3 مکان تباہ

ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)چکوٹھی،پانڈو اور لیپہ سیکٹروں میں بھارتی افواج کی سول آبادی پر شدید گولہ باری چار افراد زخمی،تین رہائشی مکان مکمل تباہ، پانچ رہائشی مکانات اور کیسر کوٹ،لیپہ ہسپتال جزوی طور پرمتاثرجبکہ بھارتی فائرنگ سے ایک خاتون شہید بھی ہوگئی۔ ۔

پاک فوج کا موثر جواب بھارتی فوج کا بھاری نقصان، نوجوانوں کی پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز شام گئے بھارتی فوج نے چکوٹھی، پانڈو اور لیپہ سیکٹروں سے ملحقہ سول آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری شروع کی جوجاری ہے۔

بھارتی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ سے 4 افراد حفضہ بی بی وختر محمد ساجد،محمد ساجد ولد محمد صادق،رخسانہ زوجہ محمد ساجد ساکنان بانڈی سیداں،محمد عارف ولد عالم وین ساکن چکہامہ زخمی ہو گئے

بھارتی گولا باری سے خواجہ اشرف ولد خواجہ محمد سکنہ نوکوٹ لیپہ، چوہدری فضل دین ولد نور دین سکنہ منڈل لیپہ،خواجہ مقبول ولد خواجہ محمد سکنہ نوکوٹ لیپہ، ساجد قریشی ولد محی الدین سکنہ کیسر کوٹ لیپہ، عرفات ولد عبد الطیف سکنہ چکہامہ،ارشاد ولد باقر شاہ سکنہ توفرآباد چکوٹھی،الف دین ولد رحمت دین سکنہ درہ کھلانہ،شمس الرحمن عباسی سکنہ کیسر کوٹ لیپہ،محمد عارف ولد عالم ساکنہ کاٹھل،چکہامہ کے رہائشی مکانات میں سے تین مکمل،پانچ جزوی طور پر تباہ ہوئے،

کیسر کوٹ،لیپہ کے ہسپتال کوبھی جزوی نقصان پہنچا،پاک فوج نے بھارتی گولہ باری کے جواب میں موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔

Scroll to Top