پاکستان نے ایک اور بھارتی ڈرون کو مار گرایا، مجموعی تعداد 30 ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے داغے گئے ایک اور اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر بتایا کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے بہاولنگر میں ایک اور بھارت کی جانب سے داغا گیا اسرائیلی ساختہ ہیروب ڈرون گرادیا۔

اس ڈرون کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کے گرائے جانے والے ڈرونز کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 7 اور 8 مئی کو پاکستان کے مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز فائر کئے تھے جن میں سے بیشتر کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی فورسز نے تباہ کردیا۔

قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ بھارت کے ڈرون حملوں سے تین سویلین شہری شہید جبکہ لاہور میں چار فوجی افسران زخمی اور دفاعی تنصیب کو معمولی نقصان ہوا ہے۔

Scroll to Top