جموں ، پٹھان کوٹ پر حملے، پاکستانی طیارے گرانے کی خبریں پروپیگنڈا ، سکیورٹی حکام

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر کے علاقے ، جموں، پٹھان کوٹ پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ پر مبنی قرار دے دیں۔ جموں کے حوالے سے فیک نیوز پھیلانے میں مصروف بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کی بھی ویڈیوز یہ کہہ کر لگانا شروع کر دی ہیں کہ یہ پاکستان کا حملہ ہے اور اسرائیلی میزائل دفاعی نظام سے ناکام بنا رہا ہے۔ ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے مقبوضہ کشمیر پر حملوں کی جھوٹی خبریں پھیلانے لگا جسے سیکیورٹی ذرائع نے سختی سے مسترد کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں اور پاکستان کی جانب سے ڈرون حملے کیے گئے ہیں اور پٹھان ایئربیس پر میزائل داغے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی حملوں کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہوگیا ہے اور سائرن بجادیے گئے ہیں۔

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، ان فیک خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے، ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

جموں کے حوالے سے فیک نیوز پھیلانے میں مصروف بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کی ویڈیوز یہ کہہ کر لگانا شروع کر دی ہیں کہ یہ پاکستان کا حملہ ہے اور اسرائیلی میزائل دفاعی نظام سے ناکام بنا رہا ہے۔
جے 10 کی دھوم، امریکی حکام کی بھی بھارتی طیارے مار گرانے کی تصدیق

Scroll to Top