جموں ائیرپورٹ پرحملہ ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ بے بنیاد، پاکستانی سیکورٹی ذرائع کی تردید

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، سیکورٹی ذرائع ان فیک خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

بھارت جنگی جنون کو ہوادینے سے گریز کرے ،پاکستان نے حملہ کیا تو اس کی گونج پوری دنیا سنے گی، سیاسی وعسکری قیادت

Scroll to Top