اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاک بھارت کشیدگی ،بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، پاکستان کی جانب سےبھارت پر میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔
بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی سے بھارتی میڈیا بدحواس،بھارتی میڈیا نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے نیا ڈرامہ شروع کردیا۔
بھارتی میڈیا پر دکھایا جا رہا ہےکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب میں میزائل فائر کیا گیا ہے،حقیقت یہ ہے کہ میزائل حملے کا ڈرامہ بھی پہلگام فالس فلیگ کی طرح ہے۔
میزائل پروجیکٹائل زمین پر موجود گھاس پر پڑاہے اور اس کے گرنے سے گھاس خراب نہیں ہوئی ہے، پہلے ہی یہ خبریں گردش میں ہیں کہ مودی بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ کرکے الزام پاکستان پر لگا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا اس طرح کا پروپیگنڈا کرکے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارتی میڈیا مودی کے بھارتی سکھوں کو پاکستان کیخلاف ورغلانے کے منصوبے کا اہم کردار ہے، بھارتی میڈیا بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کو قومی فخر سمجھتا ہے
بھارت کوہزیمت پرہزیمت، ایسا جواب دینگے کہ دنیا یاد رکھے گی ، عطاء اللہ تارڑ