پاک، بھارت کشیدگی: آذربائیجان کا بھی پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آذربائیجان نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

آذربائیجان حکومت کا وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کے نام خط ، پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کے لیے خصوصی پیغام دیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔

اعلامیہ میں کہا کہ آذربائیجان کی حکومت کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھرپور حمایت کرتے ہیں۔آذربائیجان نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

آذربائیجان نے دونوں ممالک سے تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز دی۔ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کا عمل مزید تیز کیا جائےگا، سردار ضیاء القمر

Scroll to Top