آزادکشمیر میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند،میرپور بورڈ کے امتحانات ملتوی

مظفر آباد:سیکرٹری ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزادکشمیر بھارتی جارحیت کے باعث پیداشدہ صورتحال کے باعث آزادکشمیر میں سرکاری ونجی تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رکھنے کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزادکشمیرکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ میرپور بورڈ کے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

تعلیمی بورڈ میرپور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹر میڈیٹ پارٹ دوم کمپوزٹ فرسٹ اینول 2025ء کے پیپرزجو مورخہ 7 مئی تا9 مئی کو منعقد ہونے تھےملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

ثانوی عملی امتحان فرسٹ اینول جو مورخہ 7 مئی تا 10 مئی کو منعقد ہونے تھےکو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ہر دو امتحانات کے انعقاد سے متعلق نیا شیڈول بتاریخ 9 مئی کو جاری کر دیا جائے گا۔

ادھرضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ باغ کے تحت منعقدہ ضمنی امتحان جماعت پنجم اور ہشتم کے بقیہ تمام پیپرز بھی ملتوی کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر کے تعلیمی ادارے بند ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، عملےکی چھٹیاں منسوخ

Scroll to Top