اسلام آباد:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بدھ کو ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
آرمی چیف نے چیف آف ایئر اسٹاف اور ایئر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ایئر فورس کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے پاکستان ایئر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا ۔جنرل سید عاصم منیر نے تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا۔
ملاقات کے دوران اس عزم کو دہرایا گیا کہ کسی کو بھی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور جو بھی اس کی کوشش کرے گا وہ اس کی قیمت ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی خودمختاری کو خطرہ لاحق ہوا تو بھرپور جواب دیا جا ئیگا،آرمی چیف عاصم منیر




