مظفر آباد:آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم ون لیگی رہنماراجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں اور ان کیلئے جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا کرتا ہوں۔
کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے انٹرویو میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاک فوج نے سربراہ جنرل سیدعاصم منیر سے لے لر عام جوان تک سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہندوستان نے رات کی تاریکی پر جنگ چھیڑی اور مساجد پر حملے جس میں بے گناہ لوگ شہید ہوئے۔
پاک فوج نے انڈیا کو جوجواب دیا وہ قابل تحسین ہے، پاک فوج کا رسپانس ضروری تھا، بھارت نے کنٹرول لائن، ورکنگ بائونڈری اور انٹرنیشنل بانڈری کی بھی خلاف ورزی کی ۔
انہوں نے کہا کہ جنگ چھیڑنا آسان اسے ختم کرنا مشکل ہوتا ہے،یورپ میں 6کروڑ لوگ مارے گئے تھے، پہلگام واقعہ انڈیا نے کیا ہی خود ہے، 4حملہ آور کدھر گئے۔
بھارت آزادکشمیر اور پاکستان میں حملے کرسکتا ہے تو پہلگام واقعہ کے حملہ آور کیوں تلاش نہیں کرسکتا،انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کو ابھرتا دیکھ کر انڈیانے شرارت کی ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے تحقیقات کی جو پیشکش کی وہ پاکستان کی کمزوری نہیں تھی، پاک فوج نے زمین سے لے کر فضا تک دشمن کو ناکوں چنے چبوائے گئے،رافیل طیارہ مارگرایا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ رات کو بارڈرز پر ہیوی آٹلری نے ہندوستانی فوج کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا اور بہتر ین جواب دیا،وزیراعظم شہبازشریف نے فوج کو کارروائی کا اختیار دیا ہے،انٹرنیشنل کمیونٹی کو بتایا ہوگا کہ اس کی بنیاد کیا ہے
بھارت دریائوں کا پانی نہیں روک سکتا،چین نے بہترین انداز میں پاکستان کا ساتھ دیا اور ترکیہ نے بھی بھرپور ساتھ دیا، باقی مسلم ممالک نے بھی ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ فرانس سمیت کسی ملک نے بھارت کی حمایت نہیں کی۔ہلاک ہونیوالے نیوی کے افسر کی بیوہ نے کہا کہ یہ ہندومسلم کی لڑائی نہیں جس پرانتہا پسند ہندوں نے اس کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلح ہو کرایل اوسی پرجاکر مودی کو پیغام دیاکشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کیساتھ کھڑا ہے، راجہ فاروق حیدر