وادی لیپہ:وادی لیپہ کے اگلے مورچوں پربھارت کی طرف سے پھر فائرنگ کی گئی ہے جس کے بعد پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے ، شدید فائرنگ کے تبادلہ کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق2گھنٹے سے اگلے مورچوں پر چھوٹے ہتھیار سے فائرنگ کاسلسلہ جاری تھا جس کے بعدبھارتی فوج کی جانگ بڑے ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی گئی جس پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔
بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
کنٹرول لائن کے دیگر سیکٹرز پر بھی فائرنگ کی اطلاعات ہیں جبکہ مظفر آباد کی فضائوں میں طیاروں کی گن گرج سنائی دے رہی ہے جبکہ کچھ فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی گئی ہیں۔
گزشتہ روز بھی کنٹرول لائن پر شدید فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا جس کا انڈیا کو شدید نقصان اٹھانا پڑااور مجبور ہو کر سفید پرچم لہرائے گئے جبکہ پاک فوج نے کئی سرحدی چوکیوں کو اڑایا۔
یہ بھی پڑھیں: کنٹرول لائن پر شدید گولہ باری، پاک فوج نے برنالہ میں ڈرون مار گرایا