امریکی صدر ٹرمپ کی پاک بھارت کشیدگی ختم کروانے کی پیشکش

نیویارک (نیوزڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک جارحیت سے رک جائیں اور اس سلسلہ میں اگر میں کوئی کردار ادا کرسکتا ہوں تو میں حاضر ہوں۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئےاسے شرمناک قرار دیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ ہم نے ابھی پاکستان کیخلاف بھارت کے حملوں کے بارے میں سنا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کئی دہائیوں سے لڑ رہے ہیں۔
پاکستان کی جوابی کارروائی کا خوف، 25 بھارتی ائیرپورٹس 9 مئی تک بند

Scroll to Top