بھارت کی تمام کوششیں ناکام ،پاکستان کیخلاف بچھائے گئے جال میں خود پھنس گیا ، الطاف حسین وانی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) بھارت ماضی میں بھی جھوٹا بیانیہ بنانے کیلئے اور سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے پہلگام جیسے واقعات کا مرتکب ہوتا رہا ہے ۔ چاہے وہ چھٹی سنگھ پورہ واقعہ ہو یا الفاران ہو یاپلوامہ فالس فلیگ آپریشن ہو ، بھارتی حکومت بالخصوص مودی ہر دور میں اپنے الیکشن جیتنے کیلئے اور عالمی برادری کی ہمدردیاں خریدنے کیلئے ایسے واقعات کرواتا چلاآیا ہے اور اب اپنا بیانیہ بنانے کیلئے ایک بار پھر مودی نے پہلگام فالس فلیگ کروایا اور پاکستان پر اس کا الزام عائد کرکے جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے مگر اس میں بھی بری طرح ناکام ہوچکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار معروف حریت رہنما الطاف حسین وانی نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں نوشین خواجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مودی ہندتواسوچ کا مالک، عرب دنیا کی ہمدردیاں سمیٹ سکا نہ امریکہ کو اپنا بنا سکا،الطاف حسین وانی

الطاف حسین وانی کا کہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ کروانے کے چار مقاصد تھے ایک تو ہندتوا سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے طویل عرصے سے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ دوسرا مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو تنگ کرکے ان کی جائیدادیں قرق کرنے کا بہانہ ڈھونڈا جارہا تھا ،تیسرا عرب ممالک اور امریکہ کی ہمدردیاں سمیٹنا اور چوتھا بھارت میں وقف بورڈ کا معاملہ چل رہا تھا جس سے عوام کی توجہ ہٹانا مقصود تھا۔ ہندوستان نے جو آبی جارحیت کی ہے یہ پاکستانی حکومت اور فوج کے ساتھ جنگ نہیں بلکہ یہ اس کا 25 کروڑ عوام کے خلاف جنگ کا اعلان ہے

پاکستان کشمیریوں کیلئے ماڈل بوسٹر ،پاک فضائیہ نے بھارت کے دانت کھٹے کردیئے، حریت رہنما

الطاف حسین وانی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے دلوں اور ذہنوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن اس میں وہ ناکام رہا وہ کبھی بھی کشمیریوں کی شناخت ختم نہیں کر سکتا۔بھارت نے جس طرح پاکستان اور آزادکشمیر میں سویلین آبادی پر جارحیت کی وہ قابل مذمت ہے ۔ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے اپنےپائوں پر کلہاڑا مارا، پاکستان نے موثرجوابی کارروائی میں جس طرح 5 طیارے اور متعدد ڈراونز مارگرائے جن میں سے بھارتی میڈیا تین کی تصدیق بھی کرتا ہے ۔پاکستان کشمیریوں کیلئے ماڈل بوسٹر ہے ۔بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کے باوجود ابھی بھی کشمیری یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اپنے دفاع کیلئے دبارہ بھارت کے دانت کھٹے کرے گا۔

فالس فلیگ آپریشن کے بعد جو بھارت نے جال بچھایا تھا بھارت خود اسی جال میں پھنس چکا ،الطاف حسین

الطاف حسین وانی کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ تین سال سے جس طرح پاکستان میں پارٹی وائز تقسیم کے پیش نظریاتی طور پر پاکستانی قوم کو تقسیم ہوتا دیکھتے ہوئے اس نے پاکستان کیلئے ایک جال بچھایا تھا مگر اسے علم نہیں تھا کہ پاکستانی قوم بھارت کے معاملے پر تمام اختلافات بھلا کر ایک ہوجاتی ہے ۔ فالس فلیگ آپریشن کے بعد جو بھارت نے جال بچھایا تھا بھارت خود اسی جال میں پھنس چکا ہے ۔ کیونکہ اس نے اپنی قوم کو بھی بتانا ہے کہ کون کامیاب رہا ہے اور کون ناکام ہوا۔ ورنہ بھارتی عوام نے آئندہ کیلئے مودی کو منتخب نہیں کرنا تھا ۔

Scroll to Top