سردار عبدالقیوم نیازی ہنگامی دورے پر کوٹلی پہنچ گئے ،کارکنوں کوتیار رہنے کا حکم

کوٹلی(کشمیر ڈیجٹل )صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی ہنگامی دورے پر کوٹلی پہنچ گئے ۔ سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے بزدل بھارت کی جانب سے کیے گئے حملے کے علاقے کا دورہ کیا،شہداء اور زخمیوں کے گھر وںمیں جا کر تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کی ۔

شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ سردار عبد القیوم نیازی کی پی ٹی آئی کوٹلی کے عہدیداران و کارکنان کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر رضاکارانہ طور پر تیار رہنے کی ہدایت کر دی ۔

سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں پر میزائل حملے کر کے دہشتگر د ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

افواج پاکستان کی جانب سے دشمن کے حملے کا بھرپور جواب عوامی توقعات کے عین مطابق ہے،پوری قوم اپنے سپاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے،پہلگام واقعہ ہندوستان کا اپنا تخلیق کردہ ڈرامہ ہے۔۔

قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، موجودہ جنگی حالات میں ریاست کے اندر سیاسی انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ،قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔۔

موجودہ جنگی حالات میں ریاست کے اندر سیاسی انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،عمران خان کو فوری رہا کر کے قومی اتحاد و اتفاق کی بنیاد رکھی جائے۔
فرانسیسی کمپنی رافیل کو دھچکا، جے ایف 17 تھنڈر کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی

Scroll to Top