پاک فوج کی جوابی کارروائی، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہراکرشکست تسلیم کرلی

مظفرآباد:بھارت کو پاکستان پر حملہ مہنگا پڑا ہے، کنٹرول لائن پرپاک فوج کی بھرپور کارروائی پربھارت کی بزدل فوج نے سفید جھنڈالہر کر شکست تسلیم کرلی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرایاجو بھارتی فوج کی بزدلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت نے سفید جھنڈا لہر کر شکست تسلیم کرلی ہے اور بھارتی میڈیا نے اس شکست کو تسلیم کیا ہے۔

پاک فوج نے فائرنگ سے بھارتی چیک پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا تھا،پاک فوج نے دشمن کے5جہاز بھی گرائے ہیں جن کی اب بھارتی میڈیا بھی تصدیق کررہا ہے۔

Scroll to Top