کنٹرول لائن پر شدید گولہ باری، پاک فوج نے برنالہ میں ڈرون مار گرایا

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول کے تمام سیکٹرز بھارت کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جس کا پاکستان کی طرف سے بھی بھرپور جواب جاری ہے ، برنالہ سیکٹر میں پاک فوج کا ڈرون مارگرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں2 طیاروں کو تباہ کرنے کے بعد ڈرون بھی مار گرا دیا گیا ہے،ایک بھارتی جہاز بٹنڈا دوسرااکھنور میں مارگرایا گیا۔

وادی نیلم کے جورا، اٹھمقام، دودھنیال،کوٹلی، تتہ پانی ، راولاکوٹ، حویلی کہوٹہ کے سیکٹرز میں شدید گولہ باری کی جا رہی ہے، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پراہے۔

کئی بھارتی چوکیاں تباہ کردی گئیں، آزادکشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان پر حملہ، مظفر آباد، کوٹلی، مریدکے اور بہاولپور میں میزائل داغے گئے

Scroll to Top