پاکستان کی سفارتی محاذ پر ایک اورکامیابی، سلامتی کونسل اجلاس میں بھارتی اقدامات پر بریفنگ

نیویارک:سفارتی محاذ پر پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ،پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس نیویارک میں ہوا جس میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی سے پیدا صورتحال پر غور کیا گیا۔ سلامتی کونسل کے 15 اراکین بشمول 5 مستقل ارکان اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیر نگرانی پاکستانی مشن پوری نے تیاری کے ساتھ پاکستان کا مقدمہ پیش کیا،پاکستان نےرکن ممالک کو بھارت کی اشتعال انگیز بیانات اور امن کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

مستقل مندوب عاصم افتخار احمد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدام پراراکین کو بریفنگ دی،مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی طرف بھی توجہ دلائی گئی۔

پاکستان نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیاکہ وہ علاقائی امن کو لاحق خطرات کا نوٹس لے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

مستقل مندوب عاصم افتخار احمدنے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے،مسئلہ کشمیر پاک بھارت کے مابین بنیادی مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطہ میں امن قائم نہیں ہوسکتا،پاکستان نے پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات سختی سے سختی  مسترد کئے ہیں،ہم اپنی سالمیت اورملکی دفاع کیلئے  مکمل تیار ہیں۔

عاصم افتخارنے کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات سے امن کو شدید دھچکا لگا ہے،70سال گزرنے کے باوجود مسئلہ کشمیر اب بھی حل طلب ہونا چاہیے، ہم مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی ثالثی کی پیشکش

Scroll to Top