مظفر آباد:امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر مشتاق خان نے کہا ہے کہ 1965 کی طرح قوم متحداور پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے، بھارت کوکسی بھی ایڈوانچر پر منہ کی کھانا پڑیگی۔
کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا تسلسل ہے، میراہندوستان سے سوال ہے کہ جب 12لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں موجود ہے تو سیاحوں کو سکیورٹی کیوں نہیں دی گئیْ
بھارت اپنی داخلی کمزوریوں کو نظر سے ہٹانے کیلئےا س طرح کے ڈرامے کرتا ہے، اس وقت خالصتان،ناگا لینڈ، نیوزرام ، آسام کے لوگ بھی اپنی آزادی کیلئے مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے الزام پاکستان پر لگایا تاکہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کو بدنام کرسکے، بھارت اس میں بھی ناکام ہوگا۔
ڈاکٹر مشتاق کا کہنا تھا کہ پاک بھارت عسکری تنائو کسی صورت ٹھیک نہیں، جنگ نہیں ہوگی لیکن زرہ سی چنگاری بھی خطرناک ہے، دنیا کو آگے بڑھ کر مسئلہ کشمیر حل کیلئے کردارا دا کرنا ہوگا۔
بھارت نے ہمیشہ فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا ، اگر بھارت نے کسی بھی جگہ کوئی سرجیکل سٹرائیک یا کارروائی کی تو پاکستان بھرپور جواب دیگا جو ایٹمی بھی ہوسکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ناردرن کمانڈکاپاکستان کیخلاف جنگ لڑنے سے انکار بھارت کی اندرونی کمزوری کا بڑا ثبوت ہے،ہندوتوا نظریہ رکھنے والا مودی فالس فلیگ آپریشن سے ہمسائیہ ممالک کو انگیج کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
بھارت شاطرانہ اندار میں کشمیر پر قبضے کو مضبوط کررہا ہے حالانہ وہ مسئلہ خود سکیورٹی کونسل میں لے گیا تھا، پلوامہ حملہ کے بعد آرٹیکل 370اے معطل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے ثبوت پیش کرنا بھارت کیلئے آسان نہیں کیونکہ آج سوشل میڈیا کی دنیا ہے،افغانستان میں بھارت کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ کیا ہے جس میں پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کو دھمکیوں کی مذمت کی گئی،
سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی بھارت کیلئے ناممکن ہوجائیگی ، پاکستان شملہ معاہدہ سمیت دیگر معاہدوں سے نکل جائے جس سے پاکستان کی اہمیت بڑھے گی
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے پہلگام واقعہ کو پروفیشنل انداز میں قوم کو اعتماد میں لیا، کشمیری قوم نے بھی جاندار کردار ادا کیا، لداخ سے لے کر جموں تک بھارتی اینکرز کو ایک شخص بھی ایسا نہیں ملا جس نے پاکستان کیخلاف بات کی ہو۔
بھارت کو اس چیز کا اندازہ ہے کہ پاکستان کی فوج کےپاس ایڈوانس ٹیکنالوجی ہےاور پاکستان کو شکست دینا آسا ن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کے زیراہتمام پرچم کشائی،پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنائیں گے،ڈاکٹر مشتاق