slamti councel

پاکستان کا اہم سفارتی اقدام،خطے کی کشیدہ صورتحال پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے بڑا قدام اٹھاتے ہوئے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو باضابطہ طور پر بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔ا پنی سرحدوں کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے،پاکستانی سفیر

سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات اور اشتعال انگیزیوں سے آگاہ کیا جائے گا اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے لیے بھارت کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔

اس کے علاوہ بھارت کے جارحانہ اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن کو لاحق خطرے کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

یہ اہم سفارتی اقدام عالمی برادری کے سامنے درست حقائق پیش کرنے کی پاکستان کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Scroll to Top