bilawal

مودی سرکار خوف کا شکار،بلاول بھٹو کا ایکس اکائونٹ بھی بلاک کردیا

مودی حکومت نے پہلگام کے جھوٹے فلیگ آپریشن کے بعد گھبراہٹ میں بلاول بھٹو زرداری کا ہندوستان میں ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مودی حکومت نے بھارت میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو ایکس کا اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹ کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو پہلگام واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے لیکن حقیقت سامنے آنے کے بعد مودی حکومت اب شدید خوف و ہراس کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی اقدامات سے پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے ،شیری رحمان نے کہا کہ بلاول پاکستان کے عوام کی آواز ہے۔

ان کا اکاؤنٹ بلاک کرنے سے بھارت کے جھوٹ کا پردہ فاش ہو جاتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے پاس منہ چھپانے کا کوئی راستہ نہیں بچا، بھارت کو ثبوت پیش کرنا چاہیے اور سنسر شپ کا سہارا نہیں لینا چاہیے۔

شیری رحمان نے کہا کہ تنقیدی آوازوں کو دبانے کی کوششیں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی تشویش کا باعث بن رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت اس سے قبل وزیراعظم پاکستان کے یوٹیوب چینلز اور آئی ایس پی آرکے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج اور بھارت میں مختلف پاکستانی شوبز اسٹارز اور سابق کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر چکی ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔مودی سرکار کی بوکھلاہٹ انتہا کو پہنچ گئی،شہباز شریف کا یوٹیو ب چینل بھی بلاک کردیا

دریں اثناء سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ہندوستانی حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کے ایکس اکاؤنٹ کو روک کر بزدلی کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

بلاول بھٹو کے اکاؤنٹ پر پابندی صرف ڈیجیٹل سنسر شپ نہیں بلکہ مودی حکومت اور بی جے پی کے اندر چھپے سچائی کے خوف کی واضح علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیری عوام کی آواز ہیں، جمہوری اقدار کے نمائندے اور خطے میں امن کے حامی ہیں۔

Scroll to Top