fadral cabnet

وفاقی وزراکی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار سے بڑھا کر5 لاکھ 19 ہزار کر دی گئی

 وفاقی حکومت نے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں کو قومی اسمبلی کے ارکان کے برابر کر دیا ہے ،صدر آصف علی زرداری نے اس سلسلے میں تنخواہوں اور مراعات کے ایکٹ 1975” میں ترمیم کے لیے ایک آرڈیننس جاری کیا ہے ۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق اس آرڈیننس کے تحت وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی بنیادی تنخواہوں میں 140 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے قانون کے تحت وفاقی وزراء کی تنخواہیں اب 218،000 روپے سے بڑھا کر 519،000 روپے ماہانہ کر دی گئی ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔آزاد کشمیر اسمبلی میں2017 سے سیاسی اشرافیہ کیلئے 7 مرتبہ تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ: سابق صدور، وزرائے اعظم اور اراکین اسمبلی کو تاحیات مراعات مل گئیں

تنخواہوں میں یہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے نافذ کیا گیا ہے، یعنی تمام وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کو اضافی تنخواہیں جنوری سے اضافہ لگا کر دی جائیں گی،۔

حکومت کے اقدام کو حیران کن قرار دیا جا رہا ہے،اس فیصلے پر سیاسی اور عوامی حلقوں میں ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ مشکل معاشی حالات میں جب مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے تو حکومتی وزراء کی تنخواہوں میں اتنا نمایاں اضافہ مفاد عامہ کے خلاف ہے۔

Scroll to Top