اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں قوتوں کو استعمال کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
پہلگام جھوٹے جھنڈے کے بعد بھارت نے پاکستان پر بغیر کسی ثبوت کے الزام لگایا جس کی پاکستان نے ٹھوس شواہد کے ساتھ تردید کی ہے۔
بھارت نے بغیر کسی جواز یا ثبوت کے پاکستان پر الزام لگا کر بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید کمزور کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان پوری طاقت سے جواب دے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، پاکستان نے ملکی و غیر ملکی میڈیا کو آزاد کشمیر کا دورہ کرادیا
پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں قوتیں استعمال کرے گا،محمد خالد جمالی نے کہا کہ ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
بھارت اس سے قبل کئی جھوٹے فالس فلیگ آپریشن کر چکا ہے اور پاکستان پر الزام لگا چکا ہے،پانی کے معاملے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے دیا جائے گا۔
بھارت کے حملے کی صورت میں پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا،پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ہم ہندوستانی جنگی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں،ہمیں اپنی سرحدوں کا دفاع کرنے کا حق ہے،ہم پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں،ہم چین اور روس سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ پہلگام حملے کی تحقیقات میں شامل ہوں۔