اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل )صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے چیئرمین آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل ( ر) ہدایت الرحمان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔
چیئرمین آزاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل ( ر) ہدایت الرحمان نے آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن ایکٹ 1986ء کی سیکشن 10کے تحت صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2024ء پیش کی۔
اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن آزادکشمیر کا ایک نہایت ہی اہم ادارہ ہے جس میں میرٹ کی بالادستی دور حاضر کی اہم ضرورت ہے ۔
آزادکشمیر پبلک سروس کمیشن کو میرٹ کے حوالے سے مزید بہتری لانا ہو گی تاکہ پبلک سروس کا امتحان پاس کرنے والے امیدوار صحیح معنوں میں آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔صدر بیرسٹر سلطان سے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی ملاقات، سرحدی کشیدگی سمیت اہم امور پر مشاورت
صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی اور میرٹ پر تقرریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے والے امیدوار ہی آزادکشمیر کے تمام محکمہ جات میں اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں اور آزادکشمیر کی بیوروکریسی اور دیگر محکمہ جات میں سروسز فراہم کرتے ہیں۔
اس موقع پرصدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورچیئرمین آزاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔