INDIAN ARMY

مقبوضہ کشمیر میں شکست خوردہ قابض بھارتی فوج نے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے کئی کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے سری نگر میں 12 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔

قابض بھارتی فوج نے سیاہ قانون کے تحت پرامن کشمیریوں کے خلاف کارروائی کی ہے ۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے چھاپوں کے دوران کشمیریوں کو دہشت زدہ کیا اور کشمیریوں کی اہم دستاویزات، موبائل فونز اور دیگر آلات ضبط کر لیے ۔

کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ کیا ہے کہ آل پار ٹیز حریت کانفرنس نے قابض فوج کے چھاپوں اور لوٹ مار کی مہم پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔بھارت رسوا ہونے کے بعد بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا، مقبوضہ کشمیر میں مکان گرانے شروع کردئیے

اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لے اور کشمیر کے تنازع کو حل کرے۔

یاد رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت ہرطرف سے شکست خوردہ ہونے کے بعد بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا اس سے قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں مکانات گرا ئے تھے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ چند دنوں کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں کم از کم 11 مکانات کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج کشمیریوں کے گھروں کو گرانے کی اسرائیلی فوج کی حکمت عملی کی نقل کر رہی ہے تاکہ انہیں بے گھر کیا جا سکے اور ہندوستانی قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

Scroll to Top