shahbaz youtube

مودی سرکار کی بوکھلاہٹ انتہا کو پہنچ گئی،شہباز شریف کا یوٹیو ب چینل بھی بلاک کردیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پہلگام حملے کے بعد بھارتی بوکھلاہٹ انتہا کو پہنچ چکی ہے، پاکستانی میڈیا پر بھارت کی پابندیاں جاری ہیں  جس میں اب پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا آفیشل یوٹیوب چینل بھی شامل ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے چینل پر حب الوطنی کے قومی ترانے کی ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے یوٹیوب چینل کو بلاک کر دیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو آرمی کیڈٹس کی تقریب کی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت اور پس منظر میں پاکستان کے قومی ترانے کی آواز آرہی ہے،

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔بھارت میں آزادی صحافت پر قدغن: پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد

ہندوستان کا یہ اقدام انتہا پسندانہ رویے کی ایک اور مثال ہے  جس میں اس نے ایک جمہوری ملک کے منتخب وزیر اعظم کے سرکاری چینل کو بھی روک کر آزادی اظہار کو روکنے کی کوشش کی ہے۔
یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ ہندوستان کے جمہوری دعو ئوں پر بھی شکوک پیدا کرتا ہے۔

اس کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان حقائق کو سننے اور دیکھنے سے بھی گریز کر رہا ہے۔

یہ اقدام پاکستان کے بارے میں کسی بھی مثبت چیز کو دبانے کی ہندوستان کی پالیسی کا تسلسل ہے۔

حالیہ دنوں میں  بھارت نے کئی پاکستانی یوٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے جو آزادی اظہار کی واضح خلاف ورزی کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

Scroll to Top