indus watar tretry

سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان نے بھارت کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے بھارت کی جانب سے انڈس طاس معاہدے کی معطلی پر باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈس کمیشن کے ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر قانونی اور آئینی مشاورت کے بعد وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے اپنا ابتدائی ہوم ورک کرلیا ہے۔

معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات سفارتی ذرائع سے نوٹس میں طلب کی جائیں گی۔

سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے خلاف بین الاقوامی فورمز پر سخت احتجاج درج کر انے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پہلگام واقعہ کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،ترجمان پاک فوج

ہندوستان کی آبی جارحیت کو مؤثر طریقے سے دنیا کی توجہ میں لایا جائے گا، اس اقدام کا مقصد پاکستان کے موقف کو قانونی اور اخلاقی جواز فراہم کرنا ہے۔

سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کو قانونی فوقیت حاصل ہے، امید ہے کہ بھارت کو جلد ہی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی پڑے گی۔

تمام اقدامات حکومت اور کابینہ کی منظوری کے بعد کئے جائیں گے،واضح رہے کہ پاکستان نے کبھی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی، پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کی ہے۔

Scroll to Top