پاک فضائیہ نے ہندوستانی ایئرفورس کے جہاز کو ہوا میں ہی جام کر دیا، صحافی منصور علی خان نے سب سے بڑی خبر دے دی

سینئر صحافی منصور علی خان نے کہا ہے کہ 29اور30اپریل کی رات بھارتی ائیر فورس کے چار رافیل طیاروں کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں پٹرولنگ کے دوران بھارت کا سٹاک پلین بھی موجود تھا جس پاک فضائیہ نے جام کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سی ون 30 طیارہ نے بھارتی سٹاک پلین(جہاز) کو 2سے 3منٹ کیلئے جام کردیا،اس کا کنٹرول ٹاور اور اپنے جہازوں سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

سی ون 30نے سٹاک پالین کو بالکل بلائنڈ کردیا تھا، سٹاک پلین جام ہونے پر رافیل طیارے چلتے بنے یہ نہ ہو کہ ہمیں بھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ہی ابھی نندن کیساتھ ہوا تھا، ابھی نندن کے جہاز کو بھی جام کیا گیا تھا،جہاز جام ہونے پر بھارت کے اوسان خطا ہو گئے ہیں۔

فوجیوں کی موجودگی میں سٹاک پلین کو نقصان پہنچنے پر انڈیا کو شرمندگی کاسامنا کرنا پڑتا اسی وجہ سے انڈیا پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا ہے اور خاموشی سے بیٹھ گیا ہے

انڈیا کو یہ اندازہ ہو گیا ہے کہ ان کا جہازوں کو جام کرنے کاسسٹم بہت مضبوط ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سٹاک پلین(جہاز) فوجیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ جہازوں کو سپورٹ مہیا کرتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ائیر فورس کے چار رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پٹرولنگ کی تھی جس کی پاکستانی ائیر فورس کے طیاروں نے فوری طور پر نشاندہی کر لی تھی۔

Scroll to Top